۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حیدرآباد

حوزہ/حیدرآباد دکن میں دینی و سماجی امن کے حوالے سے ۱۹۲۴ سے قائم شدہ  کانفرنس کا حسب معمول انعقاد ہوا جسمیں ملک بھر سے آئے معزز علمائ کرام و مختلف ملت و مذاہب کے مشہور شخصیات نے  شرکت کی اور اظہار نظر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبئہ تلنگانہ کے پائیتخت حیدرآباد دکن میں دینی و سماجی امن کے حوالے سے ۱۹۲۴ سے قائم شدہ  کانفرنس کا حسب معمول انعقاد ہوا جسمیں ملک بھر سے آئے معزز علمائ کرام و مختلف ملت و مذاہب کے مشہور شخصیات نے  شرکت کی اور اظہار نظر کیا۔

کانفرنس میں شامل ہوئے مقررین کا مقصد دینی و سماجی امن کو  قائم رکھنا اور عالم مضطرب کو اسلام کی امن و شانتی کی تعلیمات سے روشناس کرانا تھا۔

کانفرنس کی خصوصیات میں سے ایک مختلف زبانوں میں بر کیف بیان اور سامعین کی عمدہ سماعت رہی۔

جبکہ کمیٹی کی جانب سے مقررین کو کسی دوسرے مذہب پر اشارتا یا کنایۃ حملہ نہ کرنے کی ہدایت سامعین کی صفوں میں اضافے کا باعث بنی۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں صدر کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ عالیجناب مولانا  ظفریاب حیدر قبلہ کے علاوہ جمہوری اسلامی ایران کے کونسلر جنرل جناب آقائے محمد حق بین قمی، مولانا مرزا عسکری علی خان و حافظ عبد الرحمٰن کے علاوہ دیگر مذاہب کے دانشور بھی موجود رہے۔

 مولانا سید ظفریاب حیدر قبلہ کی پر جوش و معنیٰ خیز تقریر نے سامعین میں عجب سا ولولہ پیدا کیا۔موصوف نے امن عالم کے حوالے سے گفتگو کی جسکا مقصد انسانیت کو بیدار کرنا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .